Saturday, January 4, 2025
ہومSportsمحمد رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر آئی سی سی نے...

محمد رضوان کو گیند مارنے کی کوشش پر آئی سی سی نے شکیب الحسن کیخلاف سخت ایکشن لے لیا



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی ٹیسٹ کے پانچویں دن شکیب الحسن نے پاکستان کی دوسری اننگز کے 33 ویں اوور میں بیٹنگ کیلئے کریز پر موجود محمد رضوان کی طرف گیند پھینکی تھی۔محمد رضوان بیٹنگ کیلئے تیار ہونے میں کافی وقت لے رہے تھے جس پر بولنگ کرانے والے شکیب الحسن نے غصے میں آکر گیند رضوان کی طرف پھینکی۔شکیب الحسن کی اس حرکت پر امپائر بھی حیران رہ گئے تھے اور انہوں نے موقع پر ہی شکیب الحسن کو تنبیہ کی تھی۔آئی سی سی نے شکیب الحسن کو آئی سی سی کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد کیا اور ایک ڈی میرٹ پوائنٹ دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں