Friday, December 27, 2024
ہومPakistanسیکرٹری پانی وبجلی کا سینیٹ کمیٹی کو آئی پی پیز معاہدے فراہمی...

سیکرٹری پانی وبجلی کا سینیٹ کمیٹی کو آئی پی پیز معاہدے فراہمی سے انکار



 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیکرٹری پانی وبجلی نے سینیٹ کمیٹی میں آئی پی پیز معاہدوں کو پیش کرنے سے انکار کردیا۔

 نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق سینیٹ کی فنکشنل کمیٹی برائے ڈیولیوشن کا سینیٹر زرقا تیمور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں نجی بجلی گھروں (آئی پی پیز) کے معاملے پر بحث ہوئی۔چیئرپرسن کمیٹی نے پوچھا بتائیں آئی پی پیز کے ساتھ کیا معاہدے ہیں ان کوکتنی ادائیگی کی گئی ہے؟

 سیکرٹری پانی وبجلی نے جواب دیا کہ یہ آئی پی پیز ایک پوشیدہ مرض ہے، ہم اس کے معاہدوں کو کمیٹی میں نہیں دے سکتے، ہم اتنے سیدھے سادھے نہیں کہ اتنا اوپن ہم ساری تفصیلات دے دیں۔

چئیرپرسن کمیٹی نے کہا کہ آپ کیوں نہیں وہ معاہدے نہیں دے سکتے، اس ملک کے ٹیکس دینے والوں کا حق ہے، جو لوگ اس ملک کا خون نچوڑ رہے ہیں ان کا نام کیوں نہیں لیتے، یہ ایسا ہی ہے جیسے ہماری حکومت میں چینی بیچنے والوں کو سبسڈی دی جاتی تھی، یہ بتائیں کہ آپ آئی پی پیز کا فارنزک آڈٹ کیوں نہیں کروا رہے؟ آئی پی پیز کو بند کریں، وہ بہت پیسہ کما چکے ہیں،زیادہ تر آئی پی پیز کے مالکان مقامی ہیں، لاہور کاسب سے بڑا انویسٹر ایک پولیس افسر ہے۔

وزارت پانی وبجلی حکام کا کہنا تھا کہ آئی پی پیز کے معاملے پر ہم بڑی سنجیدگی سے کام کررہے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں