Thursday, December 26, 2024
ہومSportsجے شاہ بلامقابلہ چیئرمین آئی سی سی منتخب اہم اعزاز بھی نام...

جے شاہ بلامقابلہ چیئرمین آئی سی سی منتخب اہم اعزاز بھی نام کر لیا



(وسیم احمد) بھارتی کرکٹ بورڈ ( بی سی سی آئی) کے سیکرٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے چیئرمین منتخب ہوگئے اور ساتھ ہی آئی سی سی کے کم عمر ترین چیئرمین ہونے کا اعزاز بھی اپنے نام کر لیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جے شاہ آج بلا مقابلہ آئی سی سی کے چیئرمین منتخب ہوئے، جے شاہ نے آئی سی سی کے کم عمر ترین چیئرمین ہونے کا اعزاز بھی حاصل کر لیا، 35 سالہ جے شاہ 2019 سے بھارتی کرکٹ بورڈ کے اعزازی سیکرٹری اور 2021 سے ایشین کرکٹ کونسل کے چیئر مین کے طور پر خدمات انجام دے رہےہیں۔

نومنتخب چئیرمین آئی سی سی جے شاہ کا کہنا ہے کہ کرکٹ کے فروغ کیلئے بھرپور اقدامات کرنے کی کوشش کروں گا، لاس اینجلس اولمپک کرکٹ کی مقبولیت بڑھانے کےلیے بہت اہم ایونٹ ہے اس سے فائدہ آٹھائیں گے، کرکٹ کے فروغ کیلئے آئی سی سی ٹیم اور رکن ممالک کےساتھ ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہوں۔

جے شاہ نے مزید کہا کہ جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے کرکٹ کے مختلف فارمیٹس کے بقا کیلئے توازن پیدا کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے، میری کوشش ہو گی کہ کرکٹ کو پہلے سے زیادہ مقبول کھیل بناؤں۔

یہ بھی پڑھیں: قومی ہاکی ٹیم ادھار کی ٹکٹوں پر چین گئی، صدر پاکستان ہاکی فیڈریشن کا انکشاف

واضح رہے کہ آئی سی سی کے موجودہ چیئرمین گریگ بارکلے نے گزشتہ ہفتے دستبردار ہونےکا اعلان کیا تھا ،ان کی مدت ملازمت نومبر میں ختم ہو گی جس کے بعد نئے آئی سی سی چیئرمین جے شاہ یکم دسمبر سے اپنی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

یاد رہے کہ جے شاہ سے قبل بھارت کے جگ موہن ڈالمیا اور شرد پوار آئی سی سی چیف کے طور پر خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں