Thursday, January 2, 2025
ہومBusinessجولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست، نیپرا میں فیصلہ محفوظ

جولائی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست، نیپرا میں فیصلہ محفوظ


—فائل فوٹو

نیپرا میں جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

چیئرمین نیپرا وسیم مختار نے درخواست پر سماعت کی۔

سماعت کے دوران نیپرا حکام نے کہا ہے کہ سی پی پی اے نے جولائی کے لیے فی یونٹ31 پیسے کمی کی تجویز کی ہے۔

سی پی پی اے حکام کا کہنا ہے کہ جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین کو ساڑھے  4 ارب کا فائدہ ہوگا، صارفین کو ریلیف ستمبر کے بلوں میں ملے گا۔

ممبر  کے پی نیپرا مقصود انور نے کہا کہ بجلی مہنگی ہے، مہنگی بجلی سے انڈسٹری بند ہو رہی ہے، مہنگی بجلی سے صنعتی ترقی گر گئی ہے۔

ممبر سندھ نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کے بل گھروں کے کرایوں سے بڑھنے کی خبریں چلتی ہیں، یہ خبریں سن کر ہمارے سر شرم سے جھک جاتے ہیں۔

این ٹی ڈی سی کے حکام نے کہا کہ صارف تو 12، 13 میگاواٹ بجلی استعمال کرتا ہے، صارف کو کیپیسٹی 40 ہزار میگاواٹ کی دینا پڑتی ہے۔

نیپرا اتھارٹی نے سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا، اتھارٹی جانچ پڑتال کے بعد تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی۔

واضح رہے کہ سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں 31 پیسے کمی کی درخواست کی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں