Tuesday, December 31, 2024
ہومHealth and Educationڈاکٹرز شیر خوار بچوں کے لیے ڈبے کا دودھ کیو ں تجویز...

ڈاکٹرز شیر خوار بچوں کے لیے ڈبے کا دودھ کیو ں تجویز کرتے ہیں اور اس سے بچے کو کیا نقصان ہوتا ہے؟ تشویشناک انکشاف سامنے آگیا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر شہزاد کا کہنا ہے کہ ڈبے کا دودھ بچوں کی صحت تباہ کر رہا ہے، ایک سروے میں 80 فیصد پاکستانی ماؤں نے بتایا کہ انہیں ڈبےکا دودھ پلانے کی تجویز ڈاکٹروں، نرسوں اور ہسپتال کے طبی عملے نے دی۔

ایک تقریب سے خطاب میں ہیلتھ سروسز اکیڈمی کے وائس چانسلر پروفیسر شہزاد نے انکشاف کیا کہ  ماں کے دودھ کی جگہ ڈبے کا دودھ تجویز کرنے والے چند ڈاکٹر  فارمولا ملک کمپنیوں کی ملی بھگت سے کام کرتے ہیں اور کمیشن لےکر ڈبےکا دودھ تجویز کرتے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ ماں کا دودھ بہترین قدرتی مدافعت دیتا ہے ، ڈبے کے دودھ سے بچوں میں دل، شوگر اور مستقبل میں ذہنی امراض کا خطرہ کئی گنا بڑھ جاتا ہے ، ڈبے کا دودھ بچوں کی صحت تباہ کر رہا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں