Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsخبردار! بارش میں سولر پینل خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں

خبردار! بارش میں سولر پینل خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں


بجلی کی لوڈشیڈنگ سے پریشان کئی شہری اب سولر پینل کی طرف منتقل ہو رہے ہیں۔ سولر پینل کے جہاں فائدے ہیں وہاں نقصانات بھی موجود رہتے ہیں۔

سولر پینل کو ایک محفوظ طریقے سے ذیزائن کیا گیا ہے مگر چونکہ اس میں بھی دیگر بجلی کے آلات کی طرح تاریں نصب ہوتی ہیں تو یہ آپ کی زندگی کے لیے خطرہ بن سکتا ہے۔

سولر پینل کی تار اگر ٹوٹ جائیں، غلط لگ جائیں یا ان کی مناسب طریقے سے دیکھ بھال نہ کی جائے تو ممکنہ خطرات کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ خاص طور پر بارش کے موسم میں سولر پینل کے قریب جانے سے گریز زیادہ بہتر آپشن ہے۔

یہاں آپ کو سولر پینل کے خطرات کے بارے میں بتانے جا رہے ہیں۔

برقی جھٹکا
اگر سولر سسٹم خراب ہو تو کرنٹ لگنے کا خطرہ ہوتا ہے۔ موسلا دھار بارش کے موسم میں سولر پینل میں پانی داخل ہوجاتا ہے جس سے بجلی کے جھٹکے کا خطرہ لاحق ہوسکتا ہے۔

آگ کا خطرہ
شاذ و نادر صورتوں میں ناقص سولر پینل زیادہ گرم اور آگ پکڑ سکتا ہے۔ اگر پانی سسٹم میں داخل ہو تو شارٹ سرکٹ کا سبب بنتا ہے تو یہاں یہ بات غیر طلب ہے کہ بارش اس خطرے کو بڑھا سکتی ہے۔

پھسلنے کا خطرہ
برسات کے موسم میں چھتوں پر لگے سولر سسٹم کے قریب جانے سے گریز کریں کیونکہ پاؤں پھسلنے کی صورت میں آپ اس سے ٹکرا سکتے ہیں۔

سولر پینل کے خطرات سے بچنے کے طریقے
اپنے سولر پینل سسٹم کا باقاعدگی سے معائنہ اور دیکھ بھال کریں۔

ایک اچھے ٹیکنیشن کے ذریعے سولر سسٹم کی مناسب تنصیب اور دیکھ بھال کو یقینی بنائیں تاکہ اس کے خراب ہونے کا کوئی چانس نہ رہے۔

پینلز کی تنصیب ایسے زاویے اور سمت میں کریں کہ وہ سورج کی روشنی کو زیادہ سے زیادہ جذب کر سکیں اور بارش کے موسم میں پینلز پر پانی جمع نہ ہو۔

شدید بارشوں کے دوران سولر پینلز کو چھونے یا ان کے قریب جانے سے گریز کریں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں