Friday, December 27, 2024
ہومSportsدوسرا ٹیسٹبنگال ٹائیگرز کی زبردستبولنگ پاکستانی ٹیم کتنے رنز پر ڈھیر ہو...

دوسرا ٹیسٹبنگال ٹائیگرز کی زبردستبولنگ پاکستانی ٹیم کتنے رنز پر ڈھیر ہو گئی؟جانیے



(24نیوز) راولپنڈی میں جاری پاکستان اور  بنگلہ دیش کے درمیان دوسرے ٹیسٹ  میچ دوسرے روزقومی ٹیم پہلی اننگز میں 274 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔  

بنگلادیش کے خلاف پاکستان نے چائے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 192 رنز بنائے تھے جب کہ اس کے بعد بھی وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی رہیں،عبداللہ شفیق پہلے ہی اوور میں صفر پر اپنی وکٹ گنوا بیٹھے تھے،انہیں تسکین احمد نے آؤٹ کیاجبکہ دوسری وکٹ 107رنز پر گری، کپتان شان مسعود 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ قومی ٹیم کی تیسری وکٹ 123 رنز پر گری، صائم ایوب 58 اور سلمان آغا 54 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل 16، بابراعظم 31 رنز ہی اسکور کرسکے جبکہ وکٹ کیپر محمد رضوان 29، خرم شہزاد 12، ابرار احمد 9 اور محمد علی 2 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے،ٹاس کے بعد ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود کا کہنا تھا کہ ٹاس جیتنے کی صورت میں پہلے بولنگ کرتے، میچ 4 دن پر مشتمل ہے، بہترین پرفارمنس کی کوشش کریں گے۔

 پاکستان کی ٹیم میں دوتبدیلیاں کی گئی ہیں جن میں لیگ سپنر ابراراحمد، فاسٹ بولر میرحمزہ کو شامل کیا گیا ہے،راولپنڈی میں کھیلےجا رہے دوسرے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز بارش کی نذر ہو گیا تھا،دوسرے روز کے کھیل میں اوورز مکمل کرنے کے لیے 30 منٹ کی توسیع کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے2ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو پاکستان پر ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:احمد شہزاد کا چیمپئنز ون ڈے کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں