Friday, December 27, 2024
ہومBreaking Newsرونالڈو ایک اور ورلڈ ریکارڈ کے قریب

رونالڈو ایک اور ورلڈ ریکارڈ کے قریب


پرتگال کے معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کا حال ہی میں بنایا گیا یوٹیوب چینل ریکارڈ پر ریکارڈ مرتب کررہا ہے، گینیز ورلڈ ریکارڈ نے بھی اس کی حیثیت کو تسلیم کرلیا۔

سعودی فٹبال کلب النصر سے منسلک کرسٹیانو رونالڈو نے ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم یوٹیوب پر گزشتہ ماہ کئی ریکارڈز توڑ دیے تھے اور یہ سلسلہ ابھی رکا نہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فٹبال اسٹار کا یوٹیوب چینل تیز ترین سبسکرپشن کے بعد اب یوٹیوب کے ٹاپ چینلز کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کرنے والا ہے جو اب یوٹیوب کی ٹاپ 50 فہرست میں شامل ہونے کے قریب ہے۔

ویڈیو آئی کیو کے مطابق اب رونالڈو یہ چینل پانچ کروڑ 20 لاکھ سبسکرائبرز کے ساتھ دنیا میں 55ویں نمبر تک پہنچ گیا ہے۔

واضح رہے کہ رونالڈو کو فیس بک پر 17 کروڑ صارفین، انسٹاگرام پر 63 کروڑ 60 لاکھ افراد اور ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر 11 کروڑ 26 لاکھ لوگ فالو کرتے ہیں، ان کے نام سے مختلف میڈیا اداروں نے واٹس ایپ پر بھی چینل بنائے ہوئے ہیں جہاں لاکھوں افراد موجود ہیں۔

کرسٹیانو رونالڈو جنوبی یورپ کے ملک پرتگال سے تعلق رکھتے ہیں اور وہ قومی ٹیم کے اسٹار ہیں، وہ اسپین کے فٹ بال کلب ریال میڈرڈ اور برطانیہ کے فٹ بال کلب مانچسٹر یونائیٹڈ کے لیے بھی کھیلتے رہے ہیں۔ اس وقت وہ سعودی فٹ بال کلب النصر سے وابستہ ہیں جسے انہوں نے دسمبر 2022 میں جوائن کیا تھا۔

النصر فٹ بال کلب نے پرتگال کے کپتان اور پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور ایوارڈ جیتنے والے کھلاڑی سے ڈھائی سال کے لیے معاہدہ کیا تھا جس کی مد میں رونالڈو کو ایک اندازے کے مطابق سالانہ 17 کروڑ 50 لاکھ یوروز ادا کیے جائیں گے جو کسی بھی اسپورٹس میں کسی بھی کھلاڑی کا سب سے بڑا معاہدہ قرار دیا جاتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں