موسم گرما کی شدت میں ہر سال مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے بچنے کے لیے ائیر کنڈیشنر (اے سی) کا استعمال بھی عام ہوتا جا رہا ہے۔
مگر برطانیہ سے تعلق رکھنے والے ایک انجینئر نے ایسا حیرت انگیز طریقہ بتایا ہے جس سے آپ مہنگے اے سی پر انحصار کیے بغیر ہی گھر کو ٹھنڈا کرسکتے ہیں۔ کم از کم اس انجینئر ٹام گرین ہل کا تو یہی دعویٰ ہے، جن کے مطابق کھڑکی پر دہی کا استعمال کرکے آپ اپنے گھر کو ٹھنڈا کرسکتے ہیں۔
ان کے مطابق دہی کو کھڑکی پرلگائیں اور پھر خشک ہونے دیں، اس سے کھڑکی پر لگا شیشہ روشنی اور حرارت کو فضا میں واپس پلٹا دیتا ہے۔
دہی کی کوٹنگ سے کھڑکیاں فروسٹ گلاس جیسی نظر آنے لگتی ہیں جبکہ بو بھی نہیں آتی یا کیڑے اس طرف نہیں آتے۔
گھر کو اے سی کے بغیر ٹھنڈا کرنے کا ایسا حیرت انگیز سستا طریقہ جو آپ کو دنگ کردے گا. ٹام گرین ہل کے مطابق کھڑکیوں پر دہی کی کوٹنگ اس وقت تک ختم نہیں ہوتی جب تک تیز بارش نہ ہو جائے۔
اسی طرح اگر آپ اسے کسی بھی وجہ سے صاف کرنا چاہتے ہیں تو پانی اور کپڑے سے کھڑکی کو دھو لیں۔
ٹام گرین ہل کے مطابق یہ گرمی سے بچنے کا ایک اچھا اور سستا طریقہ ہے جس سے عمارت میں بھی کوئی مستقل تبدیلی نہیں آتی۔