Saturday, December 28, 2024
ہومBreaking Newsمستونگ: سینئر صحافی کو گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا

مستونگ: سینئر صحافی کو گھر کے باہر فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا


سینئر صحافی نثار لہڑی کو گھر کے باہر گولیاں مار کر قتل کردیا گیا، پولیس کا کہنا ہے کہ قتل زمینی تنازع پر ہوا۔

تفصیلات کے مطابق مستونگ میں کلی گل کنڈ کے علاقے میں فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس میں صحافی نثارلہڑی جاں بحق ہوگئے۔

ایس پی مستونگ نے بتایا کہ پریس کلب آفس سیکریٹری کوگھر کےباہرقتل کیاگیا، صحافی کا قتل زمینی تنازع پر ہوا تاہم ملزمان کی گرفتاری کیلئےچھاپےماررہےہیں۔

صدرپریس کلب فیض دران نے مطالبہ کیا ہے کہ نثارلہڑی کے قاتلوں کو فوری گرفتارکیاجائے۔

گذشتہ ماہ گھوٹکی کے علاقے راونتی میں نامعلوم مسلح افراد کے حملے میں آواز ٹی وی سے وابستہ مقامی صحافی بچل گھنیو جاں بحق ہوگئے تھے، پولیس کا کہنا تھا کہ قتل کی وجہ ’پرانی دشمنی‘ ہوسکتی ہے۔

اس سے قبل گھوٹکی میں نصراللہ گڈانی نامی ایک اور صحافی کو بھی گولی مار کر قتل کیا گیاتھا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب نصراللہ گڈانی اپنے گھر سے میرپور ماتھیلو پریس کلب جارہے تھے، دین شاہ کے قریب جروار روڈ پر کار میں سوار مسلح افراد نے صحافی پر فائرنگ کی اور موقع سے فرار ہوگئے تھے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں