Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessکراچی چیمبر آف کامرس کا شرح سود میں 5 فیصد کمی کا...

کراچی چیمبر آف کامرس کا شرح سود میں 5 فیصد کمی کا مطالبہ


فوٹو: فائل

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) نے شرح سود میں 5 فیصد کمی کا مطالبہ کردیا۔ 

صدر کراچی چیمبر افتخار شیخ اور چیئرمین بی ایم جی گروپ زبیرموتی والا کی جانب سے جاری کیے گئے مشترکہ بیان میں شرح سود ساڑھے 14 فیصد کیے جانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

مشترکہ بیان کے مطابق مہنگائی کی شرح تین سال کی کم ترین سطح 9.6  فیصد پر ہے جو شرح سود میں کمی کا جواز فراہم کرتی ہے۔

بیان میں کہا گیا کہ شرح سود میں کمی سے صنعتی پیداواری عمل تیز ہوگا اور سرمایہ کاری کی حوصلہ افزائی ہوگی جس سے معاشی ترقی کو فروغ حاصل ہوگا۔

اس میں یہ بھی کہا گیا کہ شرح سود میں کمی سے حکومت کا مالی بوجھ کم ہوگا جبکہ پاکستانی منصوعات کی عالمی مارکیٹ میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت بہتر ہوگی۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں