Wednesday, January 1, 2025
ہومBusinessآئی ایم ایف سے قرض کا حصول پاکستان نے1.75 ارب ڈالر قرض...

آئی ایم ایف سے قرض کا حصول پاکستان نے1.75 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر دی



(24نیوز)پاکستان نے اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے 1.75 ارب ڈالر قرض کی درخواست کر دی۔

ذرائع کے مطابق آئی ٹی ایف سی، آئی ڈی بی اور ایس سی بینک سے کموڈیٹی اور کمرشل قرض حصول کیلئے درخواست کی گئی ہے، اسلامک ٹریڈ فنانس کارپوریشن سے 40 کروڑ ڈالر قرض کموڈیٹی خریداری کیلئے لیا جائے گا،ذرائع کا کہنا ہے کہ اسلامک ڈویلپمنٹ بینک سے 35 کروڑ ڈالر پراجیکٹ فنانسنگ کیلئے مانگا گیا ہے جبکہ سٹینڈرڈ چارٹرڈ سے 1 ارب ڈالر انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ و دیگر سورسز کی مد میں لیا جائے گا۔

کمرشل بینکوں سے قرض لانگ ٹرم کیلئے تقریباً 5 فیصد شرح سود پر لیا جا سکتا ہے، آئی ایم ایف کیساتھ قرض منظوری کیلئے کمرشل بینکوں سے زیادہ شرح سود پر قرض لیا جائے گا، وزارت خزانہ حکام تینوں بینکوں سے قرض لینے کیلئے رابطے میں ہیں۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سعودی عرب کیساتھ مؤخر ادائیگیوں پر آئل فیسیلیٹی کیلئے بھی کوششیں جاری ہیں، سعودی عرب کیساتھ ادھار تیل کی سہولت حاصل کرنے کیلئے معاہدہ تعطل کا شکار ہے جبکہ وزارت خزانہ فنانسنگ گیپ پورا کرنے کیلئے 4 سورسز سے ارینجمنٹ کیلئے کوششیں کر رہی ہے۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں