Monday, January 6, 2025
ہومBreaking Newsیوم دفاع پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ حکومت کا اہم اعلان

یوم دفاع پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ حکومت کا اہم اعلان


کل 6 ستمبر یوم دفاع کے موقع پر عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے نوٹیفیکیشن اصلی ہے یا جعلی۔

6 ستمبر پاکستان میں قومی یوم دفاع کے طور پر منایا جاتا ہے، اس دن عام تعطیل ہوگی یا نہیں؟ اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کافی خبریں گردش کر رہی ہیں۔

سوشل میڈیا پر ایک جھوٹا نوٹیفکیشن وائرل ہورہا ہے، جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حکومت نے یوم دفاع کی مناسبت سے جمعہ کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔

فی الحال وفاقی کابینہ ڈویژن کی جانب سے اس سال عام تعطیلات کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 6 ستمبر کو پاکستان میں سرکاری طور پر تعطیل نہیں ہوگی۔

بہرحال یہ قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جب 28 مئی کو یوم تکبیر کے موقعے پر تعطیل دے دی گئی تھی تو وزیر اعظم شہباز شریف 6 ستمبر کو بھی تعطیل کا اعلان کر سکتے ہیں۔

یوم دفاع اور شہداء کا دن ہر سال 6 ستمبر کو 1965 کی پاک بھارت جنگ کی یاد میں منایا جاتا ہے، جب بھارتی افواج نے بین الاقوامی سرحد عبور کر کے پاکستان پر حملہ کیا تھا، تاہم پاکستان کی مسلح افواج نے ہمت اور عزم کے ساتھ بھارتی حملے کو ناکام بنا دیا تھا۔

دوسری جانب ملک بھر میں 12 ربیع الاول کو جشن میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے موقعے پر چھٹی ہوگی۔

واضح رہے کہ ملک میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے اس لیے یکم ربیع الاول جمعے کو ہے لحاظہ 12 ربیع الاول منگل 17 ستمبر کو ہوگی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں