Monday, January 6, 2025
ہومPakistanنگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور گلوبل ویلج فیسٹیول کا افتتاح...

نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہور گلوبل ویلج فیسٹیول کا افتتاح کردیا



(24 نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب سید محسن نقوی نے لاہور گلوبل ویلج فیسٹیول کا باقاعدہ افتتاح کردیا۔

اس موقع پر انہوں نے لاہور گلوبل ویلج کا معائنہ کیا اور فیسٹیول کے مختلف اسٹالز کا معائنہ بھی کیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کامیاب فیسٹیول کے انعقاد پر سی بی ڈی پنجاب اور جیننس پراپرٹیز کو مبارکباد دی۔

یہ بھی پڑھیے: نگران وزیراعلیٰ نے ساہیوال ٹیچنگ ہسپتال میں ایم آر آئی بلاک کا افتتاح کردیا

انہوں نے کہا کہ لاہور گلوبل ویلج فیسٹیول میں شہریوں کو شاپنگ کے منفرد مواقع  ملیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ لاہور گلوبل ویلج شہر کی نئی پہچان بنے گا جہاں میعاری فیملی انٹرٹینمنٹ ملے گی۔

اس موقع پر صوبائی وزراء ایس ایم تنویر، عامر میر، اظفر علی ناصر، ابراہیم مراد، ڈاکٹر جاوید اکرم، چیف سیکرٹری پنجاب، آئی جی پنجاب، سی سی پی او، کمشنر، ڈی سی سیکرٹری ہاؤسنگ اور دیگر حکام بھی نگران وزیراعلیٰ کے ساتھ موجود تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں