Tuesday, December 24, 2024
ہومPakistanنائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی لندن میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل...

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی لندن میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل سے ملاقات



(انور عباس)نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی لندن میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پیٹریشیا اسکاٹ لینڈ سے ملاقات ہوئی ہے۔

نائب وزیراعظم نے دولت مشترکہ کے ساتھ پاکستان کی وابستگی اور پائیدار ترقی کے ایجنڈے میں فعال کردار ادا کرنے کا اعادہ کاعزم کیااورپاکستان میں کامن ویلتھ ایشیا یوتھ الائنس سیکرٹریٹ کے قیام میں سیکرٹری جنرل کی حمایت پر اظہارِ تشکرکیا۔

دولت مشترکہ سیکرٹری جنرل اسکاٹ لینڈ نے پاکستان میں ملنے والی مہمان نوازی کو یاد کیا اور پاکستان کے ساتھ موسمیاتی تبدیلی اور نوجوانوں کے مسائل پر تعاون کی خواہش کا اظہارکیا۔

دونوں رہنماؤں نے ساموآ میں دولت مشترکہ سربراہی اجلاس سے پہلے مشترکہ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیاگیا،ڈپٹی وزیراعظم کی جانب سے معروف پاکستانی مصور اجاب خان کی پینٹنگ کامن ویلتھ سیکرٹریٹ کو پیش کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی 20کرکٹ میں کم ترین ٹوٹل کا ریکارڈ قائم, پہلے اوور میں ہی ہدف مکمل ،بولرکی 3رنز دیکر6وکٹیں





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں