Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking News3 حلقوں میں انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا

3 حلقوں میں انتخابات ملتوی، الیکشن کمیشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا


الیکشن کمیشن کی جانب سے 3 حلقوں میں انتخابات روکنے کا نوٹی فکیشن ج اری کردیا گیا۔

ترجمان کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کے انتقال کی وجہ سے روکے گئے ہیں۔

جن تین حلقوں میں انتخابات روکے گئے ہیں، ان میں قومی اسمبلی کا حلقہ این اے 8 باجوڑ، صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی کے 22 باجوڑ اور پی کے 91 کوہاٹ شامل ہیں۔

الیکشن کمیشن کے مطابق تینوں حلقوں میں انتخابات کا شیڈول بعد میں جاری ہوگا۔ اس سلسلے میں تینوں حلقوں میں امیدوار دوبارہ کاغذات نامزدگی جمع کرائیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں