Thursday, January 2, 2025
ہومPakistanپی ٹی آئی کا جلسہ: کراچی سے سندھ کا قافلہ اسلام آباد...

پی ٹی آئی کا جلسہ: کراچی سے سندھ کا قافلہ اسلام آباد کیلئے روانہ



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سندھ کا قافلہ اسلام آباد جلسے میں شرکت کے لئے روانہ ہو گیا۔
قافلہ پی ٹی آئی سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ کی قیادت میں روانہ ہوا ہے، قافلے میں بسیں اور سینکڑوں گاڑیاں شامل ہیں۔
حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ کارواں میں مختلف شہروں سے کارکنان شامل ہوں گے۔واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے 8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسے کا اعلان کر رکھا ہے، ضلعی انتظامیہ نے اسلام آباد جلسے کے لئے تحریک انصاف کو این او سی بھی جاری کر دیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں