Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanخیبرپختونخوا : ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت...

خیبرپختونخوا : ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ ایف سی اہلکار شہید 3 زخمی



پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)خیبرپختونخوا کے ضلع کرم میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ایک ایف سی اہلکار شہید جبکہ 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وسطی کرم تھانہ مرغان کے علاقے مرغان تانگہ میں ٹل اسکاؤٹس سے تعلق رکھنے والے ایف سی چیک پوسٹ پر دہشت گردوں نے بھاری اور خود کار ہتھیاروں سے حملہ کیا۔

حملے میں ایک ایف سی اہلکار نائیک مائب زادہ شہید جبکہ 3 اہلکار لانس نائیک لیاقت، لانس نائیک اشتیاق اور لانس نائیک مسعود زخمی ہوگئے جبکہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال پہنچا دیا گیا۔حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے بھی حملہ آوروں کے خلاف بھرپور جوابی کارروائی کی جس کے بعد حملہ آور علاقے سے فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع کے مطابق وسطی کرم میں گزشتہ کئی ماہ سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں اور سرکاری املاک پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں