Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessنئے کرنسی نوٹوں کا آرٹ مقابلہ سٹیٹ بینک نے نتائج کا اعلان...

نئے کرنسی نوٹوں کا آرٹ مقابلہ سٹیٹ بینک نے نتائج کا اعلان کردیا


کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نوٹوں کی نئی سیریز کے ڈیزائن کے لیے آرٹ مقابلے کے اختتام پر نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔ 
جمعرات کو سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں مقابلہ جیتنے والے مقامی آرٹسٹس کے نام اور ان کے تخلیق کردہ نوٹوں کے ڈیزائنز شارٹ لسٹ کیے گئے۔
 10 روپے کے بینک نوٹ کے ڈیزائن کا پہلا انعام ڈاکٹر شیری عابدی کو دیا گیا، جبکہ مرزا سفیان نے دوسری پوزیشن  حاصل کی۔
20 روپے کے نوٹ کے لیے ہارون خان، 50 روپے کے لیے سید فواد حسین، 100 روپے اور 5000 روپے کے نوٹوں کے لیے میمونا افضل کے نام شارٹ لسٹ کیے گیے جنہوں نے دونوں کیٹیگریز میں پہلا انعام حاصل کیا۔ 

500 روپے کے نوٹ میں پہلا انعام ہادیہ حسن اور دوسرا انعام عینی زہرا کو دیا گیا اور 1000 روپے کے نوٹ میں پہلا انعام نورین اسلم نے حاصل کیا جبکہ 5000 ہزار کے نوٹ کے لیے دوسری پوزیشن پر کریم محمد رہے۔ 

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق شارٹ لسٹ کیے گئے ڈیزائنوں کی نوعیت محض علامتی ہے اور ان کو بین الاقوامی ڈیزانروں کو بھجوایا جا رہا ہے جو سٹیٹ بینک کے لیے نئے کرنسی نوٹوں کو تخلیق کریں گے۔ 

واضح رہے بین الاقوامی ڈیزائنرز اگرچہ ملکی آرٹسٹوں کے دیے یوئے مذکورہ ڈیزائنوں سے رہنمائی لیں گے تاہم وہ حتمی ڈیزائن بنانے کے لیے خود اپنی مہارت اور تخیل کو استعمال کرنے میں آزاد ہوں گے۔ 
سٹیٹ بینک نے مقابلے میں حصہ لینے والے مقامی آرٹسٹس کی تخلیقی صلاحیتوں کی تعریف کی اور کہا کہ جیتنے والوں کو اعلان کے مطابق انعامی رقم دی جائے گی۔ انعامی عقم کی تقسیم کی تفصیلات جلد بتا دی جائیں گی۔ 

یاد رہے کہ 21 اگست کو سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کے اجلاس میں گورنر سٹیٹ بینک نے کہا تھا کہ دسمبر تک تمام کرنسی نوٹوں کا ڈیزائن تبدیل کرلیں گے، اسکے بعد باقاعدہ منظوری سے یہ نوٹ جاری کیے جائیں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں