Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsچلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، 51 افراد ہلاک

چلی کے جنگلات میں خوفناک آتشزدگی، 51 افراد ہلاک


جنوبی امریکی ملک چلی میں جنگلات میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں 51 ہلاکتوں کے بعد ایمرجنسی کے نفاذ کا اعلان کیا گیا ہے۔

چلی کے وسطی اور جنوبی حصوں میں ہنگامی حالات کا نفاذ کیا گیا جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

چلی کے صدر Gabriel Boric نے ٹیلی ویژن سے خطاب کے دوران بتایا کہ موجودہ حالات بہت المناک ہیں اور آئندہ چند گھنٹوں میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے بتایا کہ متاثرہ علاقوں میں مزید فوجی دستے تعینات کیے جائیں گے جبکہ لوگوں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چلی کے وسطی اور جنوبی صوبوں میں 92 مقامات پر لگی آگ کے نتیجے میں ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی چل کر خاک ہوچکی ہے۔

حکام نے بتایا کہ فائر فائٹرز نے 40 مقامات پر آگ پر قابو پالیا ہے جبکہ 29 مقامات پر کام جاری ہے۔

چلی کے مختلف مقامات میں درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کے باعث جنگلات میں آگ لگی، مگر آگ کے حوالے سے اب تک کم از کم ایک فرد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

فائر فائٹرز کی جانب سے چلی کے ساحلی شہر Valparaíso میں لگی آگ پر قابو پانے کو ترجیح دی جا رہی ہے کیونکہ وہ شہری علاقوں سے قریب ہے اور وہاں 372 افراد گمشدہ ہیں۔

اس شہر میں لگی آگ سے اب تک 11 سو مکانات کو نقصان پہنچا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں