Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsعالمی منڈی سمیت خلیجی ممالک میں پیاز کا بحران

عالمی منڈی سمیت خلیجی ممالک میں پیاز کا بحران


عالمی منڈی سمیت سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پیاز کا بحران پیدا ہو گیا جہاں قیمت میں کم و بیش 65 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق عالمی منڈی میں پیاز کی پیدوار والے ممالک بھارت اور مصر کی جانب سے برآمدات میں کمی سے سعودی عرب اور خلیجی ممالک میں پیاز کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔

بحیرہ احمر میں جاری بحران کی وجہ سے چین سے خلیج اور یورپ میں سپلائی متاثر ہوگئی ہے۔مبصرین کا کہنا ہے کہ چین میں پیاز کی قیمت میں 30 فیصد جبکہ بنگلہ دیش میں 25 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

یہی کیفیت جرمنی میں ہے جہاں درآمدات نہ ہونے کے باعث مقامی پیاز کی قیمت برھ گئی ہے جبکہ اٹلی میں پیاز انتہائی مہنگے داموں فروخت ہو رہا ہے۔

اس حوالے سے مبصرین کا کہنا ہے کہ رواں برس کے وسط تک پیاز کی قیمت میں اضافہ رہے گا جبکہ خود پیدواری ملکوں میں بھی پیاز کا بحران ہوگا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھارت کی جانب سے مقامی مارکیٹ میں پیاز کی دستیابی کو ممکن بنانے اور اپنی عوام کو سستے داموں پیاز کی فراہمی کے لیے بھارت سے پیاز کی برآمد پر پابندی عائد کردی گئی۔

دوسری جانب پاکستان میں معاشی بحران اور تاریخ کی بدترین مہنگائی کے باوجود ایکسپورٹرز کو پیاز کی ذخیرہ اندوزی اور ایکسپورٹ سے سرمایہ کمانے کی کھلی چھٹی دے دی گئی ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں