Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsجانیے ٹانلسز کی علامات اور چند گھریلو علاج

جانیے ٹانلسز کی علامات اور چند گھریلو علاج


یو ایس نیشنل لائبریری آف میڈیسین کے مطابق ٹانسلز جسم کے لمفی سسٹم کا حصہ ہوتے ہیں جو کہ انفیکشن کے خلاف لڑائی میں مددگار ہوتا ہے، یہ گلے کے پیچھے موجود ہوتے ہیں، اور یہ ایسے جراثیم جو ناک یا منہ کے ذریعے جسم میں داخل ہوتے ہیں ان کے خلاف پہلی دیوار ثابت ہوتے ہیں۔

لیکن یہ بھی انفیکشن کا شکار ہو جاتے ہیں، جس کی وجہ سے ان میں سوزش درد اور ورم آ جاتا ہے، اگر آپ کو ذیل علامات ظاہر ہو رہی ہوں تو جان لیں کہ یہ ٹانلسز کا انفیکشن ہونے کی وجہ سے ہو سکتے ہیں۔

• ٹانسلز کی علامات
ٹانسلز کے انفیکشن میں آپ کو کھانا نگلنے میں تکلیف ہو سکتی ہے اور یہ آپ کے لئے کافی مشکل مرحلہ بن جاتا ہے، اگر آپ کی سانس میں بو آئے تو یہ بھی ٹانلسز کی پتھری کی ایک علامت ثابت ہو سکتی ہے ٹانسلز کی پتھری جب بڑی ہو جائے تو یہ خراٹوں کا باعث بھی بنتی ہے، کیونکہ اس کی وجہ سے سانس میں ہوا گا گزر مشکل سے ہوتا ہے اور خراٹوں کی آواز آنے لگتی ہے۔
لیکن ہر مرض کا گھریلو علاج بھی موجود ہوتا ہے، آج ہم آپ کو ذیل میں ٹانسلز کے انفیکشن اور پتھری سے نجات حاصل کرنے کے لئے چند گھریلو علاج بتائیں گے۔

• ٹانسلز کا گھریلو علاج
• لہسن
لہسن قدرتی طور پر اینٹی بیکٹیریل خصوصیات رکھتا ہے اور اس کے استعمال سے ٹانلسز کے انفیکشن کا خاتمہ باآسانی ممکن ہے، اس کے لئے آپ کو ایک سے دو جوے لہسن روزانہ چبا کر کھانے ہوں یہ ٹانسلز ختم کرنے کا ایک آزمودہ گھریلو نسخہ ہے۔

• اسینشئیل آئل
آپ ٹانسلز ختم کرنے کے لئے تیل کا استعمال بھی کر سکتے ہیں جیسے لیمن گراس، ببول کی چیڑ کا تیل یا پھر کوئی اور اسینشئیل آئل کیونکہ ان کی اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ٹانسلز کا انفیکشن ختم کرنے کے لئے فائدے مند ہوتی ہیں۔

• سیب کا سرکہ
سیب کا سرکہ ٹانسلز کے مرض کو دور کرنے کے لئے سالوں سے استعمال کیا جا رہا ہے اس میں موجود ایسڈز کی وجہ سے ٹانسلز کی پتھری دور کرنے میں مدد ملتی ہے اس کے لئے ایک کھانے کا چمچ سیب کا سرکہ ایک گلاس پانی میں ملا کر اس سے غرارے کئے جا سکتے ہیں۔

• دہی
دہی بھی اس کام کے لئے استعمال کیا جا سکتا ہے آپ کو بھی یہ جان کر حیرت تو ہوئی ہوگی، دراصل دہی پرو بائیوٹک سے بھرپور ہوتے ہیں جو جسم کے لئے اچھے اور صحت مند بیکٹیریا ہیں اور یہ اچھے بیکٹیریا ٹانسلز ختم کرنے کے لئے فائدے مند ثابت ہوتے ہیں اس کے لئے آپ روزانہ دوپہر کے کھانے میں اور رات کے کھانے میں بِنا چینی والا تازہ دہی استعمال کر سکتے ہیں۔

• لیموں کا رس
لیموں وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں اور اس میں موجود غذائی اجزاء ٹانسلز کے بیکٹیریا کا خاتمہ کرنے کے لئے فائدے مند ثابت ہوتے ہیں اس کے لئے نیم گرم پانی میں تھوڑا سا لیموں کا رس ملا کر اس میں ایک چٹکی نمک شامل کر کے روزانہ اس کا استعمال کرنے سے ٹانسلز میں کمی واقع ہوسکتی ہے اور درد میں بھی آرام آ سکتا ہے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں