Wednesday, December 25, 2024
ہومPakistanشیرافضل مروت کو جن 4نقاب پوش افراد کے سامنے بیٹھایا گیا ان...

شیرافضل مروت کو جن 4نقاب پوش افراد کے سامنے بیٹھایا گیا ان میں سے ایک کون تھا؟ پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے ایوان میں بتادیا



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شیر افضل مروت نے کہاکہ مجھے رات کو تھانے سے آنکھوں پر پٹی باندھ کر کسی جگہ لے جایا گیا، وہاں سامنے 4نقاب پوش افراد بیٹھے تھے،ان میں ایک شخص کو نقاب چھپا نہیں سکا، وہ ڈی آئی جی آپریشنز تھا۔

نجی ٹی وی چینل سما نیوز کے مطابق قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے شیر افضل مروت کا کہناتھا کہ میں نے اس سے پوچھا کہ مجھے کیوں یہاں لایا گیا،اس نے پستول نکال کرکہا تم جانتے ہو جیل سے بھاگنے والے کا کیا کرتے ہیں،میں نے کہاہم تمہارے جیسوں پر تو بسم اللہ بھی نہیں پڑھتے،پی ٹی آئی رکن اسمبلی نے کہاکہ ہماری ہاتھا پائی ہونے لگی، مجھے پھر سٹور میں بند کردیا گیا،ان کاکہناتھا کہ ہم مارکھا کر چپ نہیں بیٹھتے، خونخوار بھیڑیے بن جاتے ہیں،جو نفرتیں اس ایوان میں پنپ چکی ہیں اس میں سپیکر کا کردار قابل ستائش ہے،تمام جماعتوں نے جو ماحول کو بہتر بنانے کی بات کی ان کے مشکور ہیں،شیر افضل مروت نے کہاکہ وزیر دفاع صاحب وہاں حالات بہت خراب ہیں، آپ وہاں سے نکل جائیں،ہمیں کنٹرول دے دیں تو ہم نہیں یا دہشتگرد نہیں ہوں گے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں