Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ

ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ



(24نیوز) وزارت خزانہ کی جانب سے خود مختار  ، نیم خود مختار اداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے جس کا اطلاق یکم جولائی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ خود مختار، نیم خود مختاراداروں کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 سے 25 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، نوٹیفکیشن کے مطابق ان اداروں کے گریڈ 1 تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک کا اضافہ کیا گیا ہے جبکہ گریڈ 17 تا 22 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 20 فیصد اضافہ ہو گا۔

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ تنخواہوں میں اضافے کا اطلاق یکم جولائی 2024 سے ہوگا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں