Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanاراکین اسمبلی کے استحقاق کے تحفظ کیلیے سپیکر قومی اسمبلی کا کردار...

اراکین اسمبلی کے استحقاق کے تحفظ کیلیے سپیکر قومی اسمبلی کا کردار قابل تعریف ہے میاں منظور وٹو 



لاہور (ڈیلی پاکستان  آن لائن) سابق وزیر اعلیٰ پنجاب سینئر سیاستدان پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما میاں منظور احمد خاں وٹو نے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے ارکان اسمبلی کے استحقاق کے تحفظ کے لیے جو اقدامات کیے ہیں اور بلاتاخیر پروڈکشن آرڈر جاری کرنے کے حوالے سے جو اپنے آئینی اختیارات  استعمال کیے ہیں میں انھیں اس پر مبارک دیتا ہوں، انھوں نے یہ اقدامات کر کر کسٹوڈین آف دی ہاؤس ہونے کا عملی ثبوت دیا ہے، پارلیمنٹ کی حقیقی بالادستی کےلیے اراکین اسمبلی کے عزت و احترام کا تحفظ ضروری ہے، میں امید کرتا ہوں کہ اراکین اسمبلی کی اسمبلی کی حدود سے گرفتاری پر چھان بین کے لیے جو کمیٹی قائم کی گئی ہے اس کی رپورٹ اور سفارشات پر من و عن عملدرآمد بھی ہو گا اور ایسے اقدامات کو روکا جائے گا ۔

دریں اثناء میاں منطور احمد وٹو نے 11 ہزار یوٹیلیٹی سٹور ملازمین کے روزگار کے تحفظ کے لیے بروقت کردار ادا کرنے پر صدر آصف علی زرداری،بلاول بھٹو زرداری آصفہ بھٹو زرداری اور راجہ پرویز اشرف کو بھی مبارک دی اور کہا کہ ان کے بروقت نوٹس لینے اور ہمدردانہ کردار ادا کرنے سے ہزار ہا خاندان فاقوں کی دہلیز پر بیٹھنے سے بچ گئے، انھوں نے وفاقی وزیر رانا تنویر کو بھی یوٹیلٹی سٹور ملازمین سے بامقصد اور ہمداردنہ بات چیت کرنے پر مبارک باد دی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں