Wednesday, January 1, 2025
ہومPakistanخضدار: گھریلو رنجش پر داماد نے سسر اور اس کے بھائی کو...

خضدار: گھریلو رنجش پر داماد نے سسر اور اس کے بھائی کو قتل کردیا



خضدار (ڈیلی پاکستان آن لاین )خضدار میں گھریلو رنجش پر داماد نے فائرنگ کرکے سسر اور اس کے بھائی کو قتل کردیا۔

پولیس کے مطابق واقعہ خضدار کے علاقے کھٹان میں پیش آیا جہاں گھریلو رنجش پر داماد اور سسر کے درمیان تکرار ہوئی جس پر دامادنے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں سسر اور اس کا بھائی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس کا بتانا ہےکہ فائرنگ کی زد میں آکر دو خواتین سمیت چار افراد زخمی بھی ہوئے جن کو طبی امد اد کیلئے ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں