Saturday, January 4, 2025
ہومSportsارباب اختیار سے کہتا ہوں اللہ کو جواب دینا ہےیونس خان بھی...

ارباب اختیار سے کہتا ہوں اللہ کو جواب دینا ہےیونس خان بھی پھٹ پڑے



(24نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان یونس خان بھی کراچی کے انفرا اسٹرکچر سے پریشان ہوگئے، ان کاکہنا ہے کہ کراچی شہر کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے۔ 

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان یونس خان کا کہنا تھا کہ شہر کے ساتھ زیادتی ہورہی ہے اور ایسا لگتا ہے جیسے ہم موہنجوداڑو میں رہ رہے ہیں،سابق کپتان کا کہنا تھا کہ کراچی ایسا نہیں تھا جیسا آج ہے، ارباب اختیار سے کہتا ہوں اللہ کو بھی جواب دینا ہے۔

یونس خان کا کہنا تھا کہ کراچی روشنیوں کا شہر تھا ، سڑکیں ماضی میں بہتر تھیں اب شہر میں ٹریفک کے نظام کا برا حال ہے،، آج سڑک بنتی ہے اور پھر کھود دی جاتی ہے،ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری بھی اپنی ذمہ داری پوری نہیں کرتے، پان گٹکا کھاتے ہوئے سوچیں کہ بچے دیکھ رہے ہیں،اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے یونس خان کا کہنا تھا کہ آج تک پی سی بی کو معلوم ہی نہیں کہ وہ کیا ہے، پی سی بی میں اچانک فیصلے ہوتے ہیں، اچانک کوچ اور کپتان تبدیل ہوجاتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لیفٹننٹ جنرل ملازمت سے فارغ، 20 سال قید، رشوت سے کمائی گئی رقوم اور اراضی ضبط
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں