Wednesday, January 1, 2025
ہومSportsپاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیبل ٹینس ٹیم کے اجازت نامے کا معاملہ...

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے ٹیبل ٹینس ٹیم کے اجازت نامے کا معاملہ لٹکا دیا



پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے پاکستان ٹیبل ٹینس ٹیم کے اجازت نامے (این او سی) کا معاملہ لٹکا دیا ہے۔

پاکستان ٹیبل ٹینس فیڈریشن (پی ٹی ٹی ایف) نے قومی ٹیم کے ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں شرکت کےلیے کھلاڑیوں کے ناموں کے ساتھ شرکت کےلیے این او سی طلب کیا ہے۔

ایشین ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ 6 سے 13 اکتوبر تک الماتے میں ہوگی، اس بارے میں پی ٹی ٹی ایف نے پی ایس بی سے اجازت طلب کی ہے۔

پی ٹی ٹی ایف کی درخواست پر پی ایس بی نے کم رینکنگ کے کھلاڑیوں کے انتخاب کا اعتراض لگایا ہے اور این او سی دینے سے انکار کیا ہے۔

پی ایس بی نے خط میں لکھا کہ ٹاپ رینکنگ کھلاڑیوں کو ترجیح نہیں دی گئی ٹیم میں 3، 4 اور 6 رینکنگ کے کھلاڑیوں کو چنا گیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ نے انکار کے ساتھ پی ٹی ٹی ایف سے این او سی کےلیے فیڈریشن سے آڈٹ شدہ اکاؤنٹس اور اسٹیٹمنٹ طلب کی ہے جبکہ فیڈریشن سے دستیاب فنڈز کی تفصیلات بھی مانگی ہیں۔

پی ایس بی نے پی ٹی ٹی ایف کو ایونٹ کےلیے ٹاپ رینکنگ پلیئرز کی شمولیت کے بعد دوبارہ درخواست دینے کا کہہ دیا ہے۔

ذرائع فیڈریشن کے مطابق منتظمین نے 2، 2 مرد اور خواتین کھلاڑیوں کے اخراجات اٹھانا ہیں، یہ چاروں کھلاڑی پاکستان نمبر ون اور ٹو ہیں۔

ذرائع کے مطابق فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث دیگر کھلاڑیوں کو ذاتی خرچ پر جانے کی پیشکش کی گئی، تمام ایونٹس میں شرکت کےلئے ٹیموں کا کم از کم 3، 3 کھلاڑیوں پر مشتمل ہونا چاہیے۔

ذرائع فیڈریشن کے مطابق ذاتی خرچ پر جانے والے کھلاڑی بھی ٹاپ فائیو میں شامل ہیں، اس معاملے میں کم رینکنگ والے پلیئرز نے ہامی بھری ہے۔

ذرائع فیڈریشن کے مطابق ہامی بھرنے والے کھلاڑی ٹاپ فائیو سے باہر نہیں، سلیکشن میں ٹاپ فور مرد اور خواتین کھلاڑیوں کو مس نہیں کیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں