Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanمسلح افواج کا کشمیریوں کے عزم اور جدوجہد کو خراج تحسین

مسلح افواج کا کشمیریوں کے عزم اور جدوجہد کو خراج تحسین



مسلح افواج کا کشمیریوں کے عزم اور جدوجہد کو خراج تحسین

راولپنڈی(ڈیلی پاکستان آن لائن) یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر مسلح افواج کی جانب سے بھی کشمیریوں کو ان کے عزم اور دلیرانہ جدوجہد پر خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ کشمیری قابض افواج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا مقابلہ کر رہے ہیں، کشمیر اقوام متحدہ کے ایجنڈے پر ایک طویل عرصے سے زیر التوا حل طلب مسئلہ ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کشمیری عوام کی امنگوں اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل ہونا چاہیے، بھارتی قابض افواج مظالم کے باوجود کشمیری عوام کے جذبے کو کم کرنے میں ناکام رہی ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آزادی کی جرات مندانہ جدوجہد سے کامیابی کشمیری عوام کا مقدر ہے۔
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں