Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsچلی، جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہلاک افراد کی تعداد 112 ہوگئی

چلی، جنگلات میں لگی آگ بے قابو، ہلاک افراد کی تعداد 112 ہوگئی


جنوبی امریکی ملک چلی کے وسطی اور جنوبی علاقوں کے جنگلات میں لگنے والی خوفناک آگ کے باعث ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 112 تک جا پہنچی ہے جب کہ سیکٹروں شہری لاپتا بھی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق چلی کے وسطی علاقوں کے جنگلات میں کئی دنوں سے لگی آگ کے باعث لاکھوں افراد بے گھر ہوئے ہیں۔

جنگلات کے قریب واقع گھر اور کئی گاڑیاں آگ کی لپیٹ میں آگئیں، خوفناک آگ کے باعث 112 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ سیکڑوں شہری تاحال لاپتا بھی ہیں۔

حکام کے مطابق آگ نے90 سے زائد مقامات کو گھیرےمیں لےلیا جس سے ایک لاکھ ایکڑ سے زائد اراضی متاثر ہوئی۔

چلی کے صدر گیبریل بورک نے دو روزہ قومی سوگ کا اعلان کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ملک کو بہت بڑے المیے کا سامنا ہے، مزید بری خبروں کے لیے تیار رہنا ہوگا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں