Tuesday, January 7, 2025
ہومPakistanپاکستانی ترانے کی بد احترامی کا واقعہ ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل...

پاکستانی ترانے کی بد احترامی کا واقعہ ترجمان دفتر خارجہ کا ردعمل آگیا



(24نیوز) افغان قونصل جنرل کی جانب سے پاکستانی ترانے کی بے حرمتی کے واقعے پر ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاور میں تقریب کے دوران افغان قونصل جنرل کے قومی ترانے کی بد احترامی پر میڈیا سوالات کے جواب میں ترجمان وزارت خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا ردعمل سامنے آیا ہے جس میں ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میزبان ملک کے قومی ترانے کی بد احترامی سفارتی اصولوں کے خلاف ہے، افغانستان کے قونصل جنرل کا یہ عمل قابل مذمت ہے, ہم کابل اور اسلام آباد دونوں میں افغان حکام کو اپنا سخت احتجاج پہنچا رہے ہیں۔ 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں