Sunday, December 29, 2024
ہومSportsچیمپئینز کپ میں شاداب اور شاہین کے درمیان لڑائی کی ویڈیو وائرل...

چیمپئینز کپ میں شاداب اور شاہین کے درمیان لڑائی کی ویڈیو وائرل ہو گئی ہنگامہ برپا



فیصل آباد (ویب ڈیسک) چیمپئینز ون ڈے کپ میں لائنز اور پینتھرز کے درمیان میچ میں شاداب خان کی شاہین آفریدی کیساتھ ہونے والی لڑائی نے توجہ حاصل کرلی۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق گزشتہ روز اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد میں کھیلے گئے میچ میں پینتھرز اور لائنز کی ٹیمیں مدمقابل آئیں جہاں شاداب کی ٹیم 46.5 اوورز میں 283 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی جبکہ ہدف کے تعاقب میں اُتری لائنز کی ٹیم محض 199 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی۔

اس میچ میں لائنز کی بیٹنگ کے دوران 29ویں اوور کے دوران شاداب خان نے شاہین شاہ آفریدی کو گیند کروائی اور تلخ جملے کہے تاہم شاہین نے پُرسکون انداز اپنایا اور کوئی جواب نہ دیا جبکہ اگلے اوور میں اسامہ میر نے شاہین کو صفر پر پویلین بھیج دیا۔

اس اوور کے دوران شاداب شاہین کے ساتھ کچھ جھڑپوں میں مصروف تھے، کیونکہ لائنز 284 رنز کے تعاقب میں 156-6 پر جدوجہد کر رہی تھی اور بالآخر 35.2 اوورز میں صرف 199 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

اس میچ میں شاہین کی کارکردگی مایوس کُن رہی جنہوں نے بالنگ میں 9.5 اوورز میں 57 رنز لٹائے تاہم تین وکٹیں لیں۔

دوسری جانب شاہین کی قیادت والی لائنز کی ٹیم مسلسل دو میچز میں شکست کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن پر موجود ہے جبکہ ڈولفنز کی آخری پوزیشن ہے جس نے ایک میچ کھیلا اور شکست ہوئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں