Tuesday, December 31, 2024
ہومSportsچیمپئنز کپ کے ٹاپ پلیئرز لاہور میں کنیکشن کیمپ کیلئے مدعو

چیمپئنز کپ کے ٹاپ پلیئرز لاہور میں کنیکشن کیمپ کیلئے مدعو


فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے چیمپئنز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز کو لاہور میں کنیکشن کیمپ کیلئے بلالیا۔

چیمپینز کپ میں شریک ٹاپ پلیئرز آخری پول میچ کے بعد لاہور جائیں گے جہاں ایک روزہ کنیکشن کیمپ 23 ستمبر کو ہوگا۔

چیمپینز کپ کا آخری پول میچ 22 ستمبر کو ہوگا، 23 ستمبر کو آرام اور 24 سے پلے آف مرحلہ شروع ہوگا۔

بابر اعظم، محمد رضوان، شان مسعود، شاہین آفریدی اور صائم ایوب کنیکشن کیمپ کیلئے لاہور مدعو کیے گئے ہیں۔ 

پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن بھی کیمپ میں موجود ہوں گے۔

دوسری جانب ریڈ بال کوچ جیسن گلسپی کنیکشن کیمپ میں شرکت کیلئے 22 ستمبر کو لاہور پہنچ جائیں گے۔

کنیکشن کیمپ میں پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا جائے گا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں