Sunday, December 29, 2024
ہومPakistanصرف بھٹو خاندان اور ان کی پارٹی غریبوں کی تکلیف سمجھتی ہے،...

صرف بھٹو خاندان اور ان کی پارٹی غریبوں کی تکلیف سمجھتی ہے، آصفہ بھٹو


آصفہ بھٹو زرداری: فوٹو ایکس 

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما آصفہ بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ صرف بھٹو خاندان اور ان کی پارٹی غریبوں کی تکلیف سمجھتی ہے، 300 یونٹ بجلی مفت دیں گے۔

لاڑکانہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ ہم نے کڈنی کے علاج کے لیے اسپتال بنایا، جہاں مفت علاج ہوتا ہے، ہم نے لاڑکانہ میں ریسکیو 1122 شروع کی، پیپلز بس شروع کی۔

آصفہ بھٹو نے کہا کہ جب تاریخی سیلاب آیا، بلاول آپ کے ساتھ کھڑے تھے، سیلاب متاثرین کے لیے گھر بنائے، لوگوں کو مالکانہ حقوق دلوائے۔

پی پی پی رہنما نے مزید کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے کچی آبادی کو ریگولائز کروایا، صرف پیپلز پارٹی آپ کے گھر اور روزی روٹی کا سوچتی ہے، قوم شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بی بی کو نہیں بھولی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں