Thursday, January 2, 2025
ہومBreaking Newsبیوی کی شوہر سے طلاق لینے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی

بیوی کی شوہر سے طلاق لینے کی انوکھی وجہ سامنے آگئی


ایک بھارتی خاتون نے اپنے شوہر کے صاف ستھرا نہ رہنے پر اس کیخلاف عدالت میں طلاق کی درخواست دائر کردی

یہ واقعہ اتر پردیش کے آگرہ میں پیش آیا جہاں نامعلوم خاتون نے شادی کے 40 دن بعد ہی طلاق کی درخواست دائر کردی۔

خاتون نے ایسے شوہر کے ساتھ رہنے کو ناپسند کیا جو بنیادی صفائی تک کو بھی ترجیح نہیں دیتا تھا جس کی وجہ سے وہ نہاتا نہیں تھا اور جسم میں بدبو آتی تھی۔

خاتون اپنے تحفظات لے کر فیملی کونسلنگ سینٹر بھی گئی تھیں۔ حکام کی طرف سے کی گئی انکوائری کے دوران ان کے شوہر نے اعتراف کیا کہ وہ عام طور پر مہینے میں صرف ایک یا دو بار نہاتے ہیں۔

شوہر نے مزید بتایا کہ وہ کبھی کبھی گنگا جل کا بھی استعمال کرتے ہیں، یعنی ہفتے میں ایک بار گنگا کے پانی میں ڈبکی لگاتے ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں