Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے بڑھ...

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت ساڑھے 3 ہزار روپے بڑھ گئی



مالی تحفظ کیلئے خریداری کا رجحان سونے کے بھاؤ کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریکارڈ بلندی پر لے گیا۔

آل پاکستان جیمز ایند جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 3 ہزار 500 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 72 ہزار روپے ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 3 ہزار ایک روپے اضافے سے 2 لاکھ 33 ہزار 196 روپے ہے۔ 

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ میں سونے کا بھاؤ 35 ڈالر اضافے سے 2 ہزار 612 ڈالر فی اونس ہے۔ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ ریکارڈ بلندی پر ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں