زیورخ (ڈیلی پاکستان آن لائن )فٹبال کی عالمی تنظیم فیفاکے ورلڈکپ 2026 کے میچز کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔جیونیوز کے مطابق فیفا نے ورلڈکپ 2026 کیلئے 16 شہروں کا انتخاب کیا ہے، ڈیلاس میں سب سے زیادہ 9 میچز کھیلے جائیں گے،فیفا ورلڈکپ 2026 کے 104 میچز 3 ممالک امریکا ، میکسیکو اور کینیڈا میں ہوں گے، ہر میزبان اپنے ہوم ملک میں 3،3 میچز کھیلے گا۔