Tuesday, December 24, 2024
ہومBreaking Newsعائزہ خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بتا دی

عائزہ خان نے شوبز انڈسٹری میں قدم رکھنے کی وجہ بتا دی


مقبول اداکارہ و ماڈل عائزہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے بولی وڈ ’بے بو‘ کرینہ کپور کو دیکھ کر اداکاری شروع کی۔

عائزہ خان نے انسٹاگرام پر مختصر ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے بولی وڈ اداکارہ کرینہ کپور جیسا میک اپ اور لباس پہن کر ان کے فلمی ڈائلاگوں پر منظر کشی کی۔

مختصر ویڈیو میں عائزہ خان کو کرینہ کپور کی طرح ادائیں دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جب کہ وہ بولی وڈ اداکارہ کی مشہور فلم ’جب وی میٹ‘ کے ڈائلاگ بھی بولتی دکھائی دیتی ہیں۔

ویڈیو کے پس منظر میں کرینہ کپور کی فلم ’جب وی میٹ‘ کے ڈائلاگ اور گانے بھی سنائے دیتے ہیں۔

عائزہ خان نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے سوالیہ انداز میں کیپشن لکھا کہ کیا آپ کو معلوم ہے کہ میں نے کرینہ کپور کو دیکھ کر ہی اداکاری کا آغاز کیا؟

اسی طرح انہوں نے مزید سوالیہ انداز میں لکھا کہ کیا آپ کو اندازہ ہے کہ انہوں نے کرینہ کپور کی فلم ’جب وی میٹ‘ کتنی بار دیکھی ہے؟

کیپشن میں انہوں نے اپنے شوبز کیریئر کا سبب کرینہ کپور کو قرار دیا اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

اداکارہ کی ویڈیو پر صارفین نے کمنٹس کرتے ہوئے انہیں بولی وڈ کے بخار میں مبتلا ہونے پر آڑے ہاتھوں بھی لیا، تاہم ساتھ ہی انہیں یاد دلایا کہ وہ خود بھی معروف اور مقبول اداکارہ ہیں۔

خیال رہے کہ کرینہ کپور کی فلم ’جب وی میٹ‘ 2007 میں ریلیز ہوئی تھی، جس میں ان کے ساتھ شاہد کپور نے کام کیا تھا۔

کرینہ کپور نے فلمی کیریئر کا آغاز 1999 میں کیا تھا اور اس سال انہیں انڈسٹری میں 25 سال مکمل ہوگئے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں