Wednesday, December 25, 2024
ہومWorldروس نے لندن میں نیوکلئیر دھماکے کی ویڈیو جاری کردی

روس نے لندن میں نیوکلئیر دھماکے کی ویڈیو جاری کردی



(ویب ڈیسک)روس کے ایک ٹی وی چینل نے صدر ولادیمیر پیوٹن کی طرف سے دھمکی کے بعد لندن میں نیوکلیئر دھماکے کی ایک ویڈیو جاری کی ہے، جس میں لندن کی تباہی کو دکھایا گیا ہے۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ دھماکا لندن کے ویسٹ منسٹر کے اوپر ہوا اور آگ کے گولے نے وسطی لندن کو بخارات میں تبدیل کردیا۔ عمارتیں تباہ ہو گئیں اور ایک مشروم نما بادل برطانوی دارالحکومت کے آسمان پر چھا گیا۔

دھماکے نے بکنگھم پیلس، دی سٹی، دی شارڈ اور دنیا کے چند عظیم ترین فنون اور ثقافتی مقامات کو ختم کر دیا, جیسے جیسے دھماکے کا اثر پھیلتا ہے، کلپ میں چلنے والا ایک رولنگ ٹکر بتاتا ہے کہ اندازاً کتنے لوگ مریں گے۔

بالآخر، ساڑھے 8 لاکھ لوگوں کی موت کی پیشگوئی کی گئی اور 750 کلوٹن کے بم سے 20 لاکھ زخمی ہونے کا اندازہ لگایا گیا۔

جبکہ مزید ساڑھے چار لاکھ لوگوں کے دھماکے کے بعد جلنے، زخمی ہونے اور تابکاری سے مرنے کی پیشگوئی کی گئی، جس سے مرنے والوں کی تعداد 15 لاکھ کے قریب پہنچ جائے گی۔

اس کلپ کو پوتن کے سخت حامی ٹی وی چینل ”سار گراد“ نے شیئر کیا ہے اور ایسا لگتا ہے کہ یہ برطانیہ کو یوکرین کو روس کے اندر اسٹارم شیڈو میزائل فائر کرنے کی اجازت دینے پر ڈرانے کا اقدام ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مریخ پر انسانوں کے بچے کیسے ہوں گے؟ ایلون مسک نے بتادیا

یہ ویڈیو ابتدائی طور پر تقریباً تین ماہ قبل ٹی وی پر نشر کی گئی تھی، لیکن اب اسے نیٹ ورک کے ٹیلی گرام چینل نے دوبارہ شیئر کیا ہے۔

یہ ویڈیو ایسے وقت میں آئی ہے جب برطانوی وزیراعظم کیر اسٹارمر اس بات پر غور کر رہے ہیں کہ آیا برطانوی ساختہ اسٹارم شیڈو میزائلوں کو روسی سرحد کے اندر تک فائر کرنے دیا جائے یا نہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں