Saturday, January 4, 2025
ہومWorldامریکا: تفریح کیلئے سب وے ٹرین لیکر بھاگنے والی لڑکی گرفتار

امریکا: تفریح کیلئے سب وے ٹرین لیکر بھاگنے والی لڑکی گرفتار



نیویارک (ڈیلی پاکستان آن لائن )امریکا میں تفریح کے لئے نیو یارک سٹی سب وے ٹرین لے کر بھاگنے والی لڑکی کو پولیس نے گرفتار کر لیا۔
امریکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق 17 سالہ ایک لڑکا اور ایک لڑکی تفریح کے لئے نیو یارک سٹی سب وے ٹرین کو لے کر فرار ہو گئے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اس واقعے کے بعد نیو یارک پولیس نے لڑکی کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ اس کے ساتھی لڑکے کی تلاش جاری ہے۔
اس حوالے سے نیو یارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ یہ دونوں کوئنز کے علاقے میں پارک خالی ٹرین میں 12 ستمبر کی رات کو چڑھے اور پھر اسے لے کر بھاگنے میں کامیاب ہو گئے۔
پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ ملزمان نے ٹرین سے پارکنگ میں کھڑی ایک دوسری ٹرین کو ٹکر ماری اور فرار ہو گئے۔
فی الحال یہ واضح نہیں ہے کہ اس مذاق سے کتنا نقصان ہوا تاہم اس بات کی تصدیق ہو گئی ہے کہ واقعے میں کوئی شخص زخمی نہیں ہے۔
نیویارک پولیس ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے لڑکے اور لڑکی دونوں کی تصاویر بھی جاری کر دی گئی ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں