Wednesday, January 8, 2025
ہومWorldاسرائیلی فوج اب لبنان میں زمین کے راستے حملے کرنے کی فراق...

اسرائیلی فوج اب لبنان میں زمین کے راستے حملے کرنے کی فراق میں، فوجی سربراہ نے دیا اشارہ


لیفٹیننٹ جنرل ہیرزی حلیوی نے کہا ہے کہ حالیہ فضائی حملہ لبنان میں داخل ہونے کے لیے زمین تیار کرنے اور حزب اللہ کو نیست و نابود کرنے کے ہدف کو سامنے رکھ کر کیا گیا ہے۔

آئی ڈی ایف (فائل)، تصویر سوشل میڈیا

user

حزب اللہ کے خلاف لبنان کے کئی علاقوں میں فضائی حملوں کے بعد اب اسرائیل زمین پر بھی بڑے حملے کر سکتا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ اسرائیلی فوج زمینی حملے کے لیے تیاری کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں بدھ کو اسرائیلی فوج کے سربراہ نے کہا کہ ہم لبنان میں ممکنہ زمینی کارروائی کی تیاری کر رہے ہیں۔

شمالی سرحد پر فوجیوں سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف دی جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل ہیرزی حلیوی نے کہا کہ حالیہ فضائی حملہ لبنان میں داخل ہونے کے لیے زمین تیار کرنے اور حزب اللہ کو نیست و نابود کرنے کے ہدف کو سامنے رکھ کر کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ شمالی اسرائیل کے پناہ گزیں شہریوں کو ان کے گھروں میں واپس بھیجنے کے نشانہ کو حاصل کرنے کے لیے ہم ایک جنگی مشق کا طریقہ کار تیار کر رہے ہیں۔

اسرائیلی فوج کے ترجمان نے بھی لبنان میں زمینی مہم کی امکانات سے انکار نہیں کیا ہے۔ جب فوج کے ترجمان ڈینیل ہگاری سے پوچھا گیا کہ کیا آرمی زمینی حملہ کرنے کے لیے تیار ہے؟ اگر ہاں تو اس میں وہ کتنی تیزی سے آگے بڑھ سکتی ہے؟ جواب میں ہگاری نے کہا کہ ہاں! فوج پوری طرح سے تیار ہے اور ہم اپنے سبھی شہریوں کو شمالی اسرائیل میں بحفاظت بھیجنے کے لیے جو بھی ضروری ہوگا وہ کریں گے۔

دوسری طرف جنوبی اسرائیلی شہر ایلات کے بندر گاہ پر بدھ کو ایک ڈرون سے حملہ ہوا اور دوسرے ڈرون کو روک لیا گیا۔ اسرائیلی فوج نے یہ جانکاری دی۔ سیکوریٹی سروس نے کہا کہ حملے میں دو لوگوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ میڈیا میں نشر فوٹیج میں بندرگاہ علاقے میں دھوئیں کا غبار اور ایک تباہ شدہ مکان دیکھا جا سکتا ہے۔ مبینہ طور پر خود کو عراق میں اسلامک ریجسسٹنس کہنے والے ایک گروپ نے حملے کی ذمہ داری لی ہے جو ایران حمایت یافتہ عراقی ملیشیا کا ایک امبریلا گروپ ہے۔

وہیں امریکی صدر جو بائیڈن نے بدھ کو کہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدگی بڑھنے کی وجہ سے بڑے پیمانے پر جنگ چھڑنے کا خدشہ ہے۔ حالانکہ انہوں نے امید ظاہر کی کہ خونریزی کو روکنے کے لیے کوئی راستہ نکالا جا سکتا ہے۔ بائیڈن نے چینل اے بی سی پر ایک انٹرویو میں جنگ کے شدت اختیار کرنے پر اپنے ان تاثرات کا اظہار کیا۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں