Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessسیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کا...

سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کا انکشاف



سیلز ٹیکس کی مد میں 3400 ارب روپے کے ٹیکس گیپ کا انکشاف ہوا ہے۔

اسلام آباد سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) ذرائع کے مطابق حکومت نے سرمائے سے پیداوار تک کاروبار کے تمام مراحل کو دستاویزی شکل دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

ذرائع کے مطابق بینک اکاؤنٹ منجمد، پراپرٹی ضبط اور بجلی و گیس کنکشن منقطع ہوگا۔ رجسٹریشن سے انکار پر کاروبار سربمہر اور 10 لاکھ روپے جرمانہ ہو گا۔

25 کروڑ سالانہ ٹرن اوور والے مینوفیکچرز اور ہول سیلر زد میں آئیں گے، رجسٹریشن نہ کرانے والے ڈسٹری بیوٹرز بھی اسی کیٹیگری میں آئیں گے۔ سالانہ 10 کروڑ سے زیادہ ٹرن اوور والے ری ٹیلرز بھی ریڈار پر ہیں۔ 

ذرائع کے مطابق کاروبار کی رجسٹریشن نہ کرانے والوں کو پابندیوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔ رجسٹریشن نہ کرانے کی صورت میں ان پر بھی تمام پابندیوں کا اطلاق ہوگا۔ 

 ایف بی آر ذرائع کے مطابق تمام کاروباری شعبوں کی پیداوار اور سیل کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں