Saturday, January 4, 2025
ہومPakistanکراچی: 3 پولیس مقابلوں میں 7 ڈاکو گرفتار

کراچی: 3 پولیس مقابلوں میں 7 ڈاکو گرفتار


— فائل فوٹو

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن، مومن آباد اور یونیورسٹی روڈ پر رات گئے مبینہ پولیس مقابلوں میں بعد 7 ڈاکوؤں کو گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق سرجانی ٹاؤن میں مقابلہ ہوا جس میں 3 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا جن سے اسلحہ، موٹر سائیکل اور چھینا ہوا سامان برآمد ہوا۔

دوسری جانب مومن آباد میں مقابلے کے بعد 2 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے جن سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کی گئی۔

ادھر یونیورسٹی روڈ پر مقابلے میں زخمی سمیت 2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا گیا جن سے اسلحہ، موبائل فون، نقدی اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

علاوہ ازیں نیٹی جیٹی پُل پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں