Tuesday, January 7, 2025
ہومHealth and Educationمفت میں سر کا مساج کروانا شہری کیلئے ڈراؤنا خواب بولنے کی...

مفت میں سر کا مساج کروانا شہری کیلئے ڈراؤنا خواب بولنے کی صلاحیت کھو بیٹھا



(ویب ڈیسک)مفت کا مساج شہری کیلئے ڈراؤنا خواب بن گیا جس کے بعد وہ بولنے کی صلاحیت سے بھی محروم ہو گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق عجیب نوعیت کا واقعہ پیش آیا جب ایک حجام کی جانب سے سر کا مساج کرنے کے بعد ایک شخص کو سٹروک ہوگیا۔

رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست کرناٹک کے ضلع بیلاری میں 30 شالہ شخص مفت میں سر کی مالش کروانے کے بعد زندگی اور موت کی کشمکش کا شکار ہوگیا۔

مذکورہ شخص کا غیر تربیت یافتہ حجام نے مساج کیا جس کے باعث اُس کی گردن میں بل پڑ گیا۔گھر واپس آنے کے بعد شہری بولنے کی صلاحیت سے محروم ہونے لگا اور اسے اپنے بائیں جانب کمزوری محسوس ہونے لگی۔

یہ بھی پڑھیں: سیلاب اور لیند سلائیڈنگ سے تباہی

تکلیف کے باعث کرناٹک کا رہائشی فوری طور پر علاج کیلئے ہسپتال پہنچا جہاں ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد اس بات کی تصدیق کی کہ مساج کی وجہ سے اس کی شریان پھٹ گئی ہے جس کی وجہ سے اس کے دماغ میں خون کی روانی متاثر ہونے کے باعث سٹروک ہوا ہے۔

رپورٹ کے مطابق شہری کا بلڈ تِھنرز کے ذریعے مزید خون رکنے سے بچایا گیا جس کے بعد اسے گھر واپس بھیج دیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق مریض کو صحتیاب ہونے میں 2 ماہ کا وقت لگ سکتا ہے۔

ڈاکٹروں کا کہنا تھا کہ مساج میں تیزی سے گردن کو موڑنے سے خون کی شریانیں پھٹنے کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے جو جان لیوا اسٹروک کی صورت اختیار کر سکتا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں