Sunday, December 29, 2024
ہومHealth and Educationپنجاب: ڈینگی کے اعداد و شمار جاری

پنجاب: ڈینگی کے اعداد و شمار جاری


—فائل فوٹو

محکمۂ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر پنجاب نے ڈینگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔

محکمۂ صحت پنجاب کے ترجمان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں پنجاب میں ڈینگی کے 79 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ترجمان نے بتایا کہ رواں سال اب تک ڈینگی کے 1 ہزار 631 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی سے 69 اور لاہور سے ڈینگی کے 3 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ فیصل آباد، گوجرانوالہ، اٹک، میانوالی، سرگودھا اور رحیم یار خان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں