Sunday, December 29, 2024
ہومSportsسابق کپتان محمد یوسف کا سلیکٹر کے عہدے کو ’’ بائے بائے‘‘ 

سابق کپتان محمد یوسف کا سلیکٹر کے عہدے کو ’’ بائے بائے‘‘ 



(محمد وسیم)قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بیٹر اور سابق کپتان محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا۔محمد یوسف نےسوشل میڈیا  ویب سائٹ ایکس پر مستعفی ہونے کا اعلان کیا اور کہا کہ ذاتی وجوہات کی بنا پر عہدے سے مستعفی ہو رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ قومی  ٹیم کی خدمت کرنا ایک اعزاز اور کرکٹ کے فروغ میں حصہ ڈالنے پر فخر ہے، پاکستانی کھلاڑیوں کے ٹیلنٹ اور جذبے پر پورا اعتماد ہے۔

محمد یوسف نے ٹوئٹ میں کہا کہ  پاکستانی ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتا ہوں۔ محمد یوسف کا شمار پاکستان کے چند کامیاب ترین بیٹرز میں ہوتا ہے جنہوں نے 1998 سے 2010 تک اپنے کیریئر میں 7530 ٹیسٹ رنز اور 9720 ون ڈے رنز سکورکئے. انہیں ٹیسٹ کرکٹ میں ایک کیلنڈر سال (2006) میں سب سے زیادہ 1788 رنز بنانے کا اعزاز حاصل ہے.





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں