Monday, December 23, 2024
ہومBreaking Newsسچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ ٹوٹ گیا

سچن ٹنڈولکر کا اہم ریکارڈ ٹوٹ گیا


بھارتی کرکٹر ویرات کوہلی نے سابق لیجنڈری بیٹر سچن ٹنڈولکر سے ایک اور اعزاز چھین لیا۔

بھارت اور بنگلادیش کے درمیان 2 ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آخری میچ کانپور میں جاری ہے جہاں بھارتی بیٹر ویرات کوہلی نے 47 رنز کی اننگز کھیلی ، اس دوران انہوں نے انٹرنیشنل کرکٹ میں اہم سنگ میل بھی عبور کیا۔

ویرات کوہلی نے انٹرنیشنل کرکٹ میں 27 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں، وہ یہ کارنامہ کم ترین اننگز میں سر انجام دینے والے بیٹر ہیں۔

کوہلی نے 594 ویں انٹرنیشنل اننگز میں 27 ہزار رنز مکمل کیے جبکہ اس سے قبل یہ منفرد ریکارڈ بھارت کے سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے پاس تھا جنہوں نے 2007 میں 623 اننگز میں 27 ہزار انٹرنیشنل رنز مکمل کیے تھے۔

انٹرنیشنل کرکٹ میں صرف 4 کھلاڑی ہی 27 ہزار رنز کا سنگ میل عبور کر پائے ہیں جس میں سری لنکا کے کمار سنگارا اور آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ بھی شامل ہیں۔

واضح رہے کہ کوہلی انٹرنیشنل کرکٹ میں تیزترین 25 ہزار اور 26 ہزار رنز مکمل کرنے والے بیٹر بھی ہیں۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں