Wednesday, December 25, 2024
ہومBreaking Newsآسٹریلیا کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان

آسٹریلیا کا دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان


کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ نیوزی لینڈ کے لیے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کردیا۔

کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے اعلان کردہ اسکواڈ میں مچل اسٹارک ،پیٹ کمنز، ٹریوس ہیڈ اور اسٹیو اسمتھ کی ٹی ٹوئنٹی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے۔

چاروں کرکٹرز کو ویسٹ انڈیز کے خلاف جمعہ سے شروع ہونے والی سیریز میں آرام دیا گیا تھا۔

 اس کے علاوہ مچل مارش کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان برقرار رکھا گیا ہے جب کہ ٹم ڈیوڈ ،ڈیوڈ وارنر، ایڈم زمپا، گلین میکسویل ،میتھیو ویڈ اور مارکس اسٹوئنس بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے میچز 21 ،23 ،اور 25 فروری کو نیوزی لینڈ میں کھیلے جائیں گے۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں