Sunday, January 5, 2025
ہومPakistanپنجاب میں دفعہ 144 نافذ میانوالی میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند رینجرز...

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ میانوالی میں موبائل انٹرنیٹ سروس بند رینجرز تعینات



(ویب ڈیسک)پنجاب حکومت نے مختلف شہروں میں دفعہ 144 نافذ کر دی ، میانوالی میں موبائل فون اور انٹر نیٹ سروس بند ہے جبکہ رینجرز کی 2 کمپنیاں بھی تعینات کر دی گئی ہیں۔

دفعہ 144 نافذ ہونے کے باعث فیصل آباد، بہاولپور ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، میانوالی، چنیوٹ اورجھنگ میں وہاں ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنوں، جلسوں اور مظاہروں سمیت احتجاجی سرگرمیوں پر پابندی عائد کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کے احتجاج کے پیش نظر مختلف شہروں میں کنٹینرز کھڑے کر دیئے گئے ہیں ، بہاولپور میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے 100 سے زائد کارکنوں پرمقدمہ درج کرکے 5 کارکنوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : پریکٹس اینڈ پروسیجر آرڈیننس کیخلاف دونوں درخواستیں یکجا کر کے پیش کرنے کا حکم





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں