Thursday, December 26, 2024
ہومBreaking Newsواٹس ایپ کا نیا دلچسپ فیچرمتعارف

واٹس ایپ کا نیا دلچسپ فیچرمتعارف


واٹس ایپ کا استعمال دوستوں اور گھر والوں کو میسجز بھیجنے کے لیے ہی نہیں کیا جاتا بلکہ اس میں وائس اور ویڈیو کال سپورٹ بھی موجود ہے۔

میٹا کی زیر ملکیت میسجنگ ایپ میں ویڈیو کالز کو مسلسل بہتر بنایا جا رہا ہے اور مختلف فیچرز جیسے اسکرین شیئرنگ اور کال لنکس وغیرہ متعارف کرائے گئے۔ مگر اب تک واٹس ایپ صارفین ویڈیو کالز کے دوران اپنے پیچھے کے منظر کو چھپا نہیں سکتے تھے۔

مگر اب آپ واٹس ایپ ویڈیو کالز کے دوران بیک گراؤنڈ کو تبدیل کرسکیں گے کیونکہ کمپنی کی جانب سے مختلف فلٹرز اور بیک گراؤنڈز ایفیکٹس کو میسجنگ ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے۔

میٹا کی جانب سے 10 فلٹرز اور 10 بیک گراؤنڈز کو واٹس ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے جن کو آپ ویڈیو کالز کے دوران استعمال کر سکتے ہیں۔

بیک گراؤنڈز ایفیکٹس سے آپ ویڈیو کال کے دوران پس منظر کو تبدیل کرسکیں گے۔ اسی طرح فلٹرز استعمال کرکے ویڈیو میں وارم یا کول لک (look) کا اضافہ کرنا ممکن ہے۔

کمپنی کے مطابق آپ کسی ورچوئل بیک گراؤنڈ کو بھی ویڈیو کال میں استعمال کر سکتے ہیں جبکہ پس منظر کو دھنڈلا کرنے کا آپشن بھی صارفین کو دستیاب ہوگا۔

ویڈیو کالز کے لیے ایک ٹچ اپ آپشن بھی متعارف کرایا جا رہا ہے تاکہ آپ کالز کے دوران زیادہ اچھے نظر آسکیں گے۔

یہ مختلف اینڈرائیڈ فونز میں دستیاب بیوٹی فلٹرز جیسا آپشن ہے۔ لو لائٹ نامی آپشن بھی واٹس ایپ کا حصہ بنایا جا رہا ہے تاکہ کم روشنی والی جگہوں پر بھی ویڈیو کالز کا معیار بہتر بنایا جاسکے۔

ٹچ اپ اور لو لائٹ آپشنز اس وقت بھی کام کریں گے جب آپ ویڈیو کال میں کسی فلٹر یا ورچوئل بیک گراؤنڈ کو استعمال کریں گے۔

کمپنی کے مطابق انفرادی یا گروپ ویڈیو کالز دونوں میں فلٹرز اور بیک گراؤنڈ کو استعمال کرنا ممکن ہوگا اور یہ اپ ڈیٹس آئندہ چند ہفتوں میں صارفین کو دستیاب ہوں گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں